۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
استاد حوزه علمیه قزوین

حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ قزوین نےکہا کہ آج دنیا میں امام خمینی کا انقلاب ستارے کی مانند چمک رہا ہے اور ان کے نائب برحق، انقلاب اسلامی کی درست قیادت کررہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قزوین ایران،حجت الاسلام سید مرتضی فاطمیان نے کل شام شہر اقبالیہ کی مسجد المؤمنین میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران انقلاب اسلامی ایران کی 42ویں سالگرہ پر خصوصی تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی(رح) نے دشمن کو ختم کر کے دین اسلام کو زندہ کیا،ہمیں اس عظیم نعمت کی قدردانی کرنی چاہیے۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ امام خمینی مرحوم کے معنوی ،مذہبی،اخلاص اور تقویٰ کے باعث عالمی سطح پر بہت سارے لوگ اس متقی شخصیت کی طرف راغب ہوگئے۔

استادحوزہ علمیہ قزوین نےیہ بیان کرتےہوئےکہ شہید الحاج قاسم سلیمانی مکتب امام راحل(رح) کے تربیت یافتہ سپاہی تھے اور شہداء کا پاک لہو اسلامی انقلاب کی بقا کا راز ہے ،مزیدکہا کہ شہداء نے امام خمینی(رح)کے فرمان اور ان سے عشق و محبت کی بنیاد پر،باطل کے خلاف حق کے محاذوں پر جاکر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

حجت الاسلام و المسلمین فاطمیان نے تمام تر صلاحیتوں کو معاشرے میں امام راحل(رح)  کے افکار نورانی،شخصیت اور سیرت کو فروغ دینے اور ان کی وضاحت کرنے کے لئے بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں اسلامی انقلاب اور امام و شہداء کے اصلی پیروکار بننے کی ضرورت ہے تاکہ اس عظیم انقلاب کو،جو کہ مقدمہ اور زمینہ ساز ظہورِ منجی موعودامام الزمان علیہ السلام ہے،اپنے اصل مالک تک پہنچائے۔

استادحوزہ علمیہ قزوین نےکہا کہ آج،دنیا میں امام خمینی کا انقلاب ستارے کی مانند چمک رہا ہے اور ان کے نائب برحق، انقلاب اسلامی کی درست قیادت کررہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .